یقین ہے کہ سپن باؤرز کی بدولت گرین شرٹس کو برتری حاصل ہو گی:سابق سپنر
کراچی(سپورٹس ڈیسک)سابق آف سپنر ثقلین مشتاق نے انگلینڈ ٹور کیلئے قومی ٹیم سے اچھی توقعات وابستہ کرلی ہیں جن کو یقین ہے کہ سپن باؤرز کی بدولت گرین شرٹس کو برتری حاصل ہو گی۔ثقلین مشتاق کا اپنی یوٹیوب ویڈیو میں کہنا تھا کہ اگر میچوں کا انعقاد برطانیہ کے جنوبی ریجن میں واقع میدانوں پر کیا گیا تو مہمان ٹیم کو واضح برتری حاصل ہوگی۔انگلش ٹیم کے ساتھ ماضی میں بطور بالنگ کنسلٹنٹ منسلک رہنے والے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا آغاز اب ہو جانا چاہئے اور پاکستانی ٹیم سیریز کیلئے انگلینڈ ضرور جائے جسے کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی تدابیر اور صحت کے پیمانوں کا خیال رکھنا ہوگا لیکن اگست میں شروع ہونے والی سیریز کے دوران موسم بھی بہت اچھا ہوگا جو پاکستانی ٹیم کیلئے مفید ثابت ہو سکتا ہے