یو اے ای کی کرکٹ لیگ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری اور ہم آہنگی اور امارات کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عزت مآب شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔
تقریب میں کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں ڈوین براوو، وسیم اکرم، سائمن ڈول، رابن اتھاپا، اور بریٹ لی نے شرکت کی۔
چاندی سے بنی اس ٹرافی میں متحدہ عرب امارات کے بھرپور ورثہ اور ثقافت کی عکاسی کی گئی ہے۔
امارات کے قومی پرندے صقر کے آنسو کو ٹرافی کی شکل دی گئی ہے۔ اس پرایک 7 نکات کا تاج سجایا گیا ہے جو یو اے ای کی 7 ریاستوں کی عکاسی کرتا ہے۔
Advertisement
اس کی تاج کی شکل الظفرہ میں واقع تل موریب کے ریت کے ٹیلوں کی ہے جسے دنیا کے سب سے طویل ریت کے ٹیلے تصور کیا جاتا ہے۔
ٹرافی کی اونچائی 830 ملی میٹر ہے جو ملک کی سب سے بڑی عمارت برج خلیفہ کی 830 میٹر بلندی کی علامت ہے۔
امارات کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکریٹری مبشر عثمانی نے کہا کہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی ٹرافی نے اپنے سفر کا آغاز کردیا ہے یہ اہم سنگ میل ہے۔
Advertisement