پی سی بی کا ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کے بیان پر سخت ردعمل

57

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر کے بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل  کے صدر جے شاہ کے بیان پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا ہے۔

پی سی بی نے خط میں ایشین کرکٹ کونسل سے جلد از جلد اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پی سی بی نے موقف اپنایا کہ جے شاہ کی پاکستان سے ایشیا کپ منتقل کرنے کی ہرزہ سرائی ناقابل قبول ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ جے شاہ کے بیان کی مذمت  کرتا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جے شاہ  کے بیان کو غیر ضروری قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے بھارت نہ جانے کا جوابی موقف اپنائے گا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }