بھارت، فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 فوجی ہلاک

46

بھارت کی ریاست اروناچل پردیش میں آج فوجیوں کو لے جانے والا فوجی ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہیلی کاپٹر فوج کے جوانوں کو لے کر، آج صبح لیکابالی سے اڑان بھرنے کے بعد معمول کی پرواز پر تھا۔ حادثہ صبح 10.43 بجے پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اروناچل پردیش کے ضلع اپر سیانگ میں آج ایک فوجی ہیلی کاپٹر جس میں 5 افراد سوار تھا پہاڑی علاقوں میں گر کر تباہ ہو گیا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے 4 لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

اروناچل پردیش کے اپر سیانگ ضلع میں جمعہ کو فوج کا ایک ہیلی کاپٹر جس میں پانچ افراد سوار تھے، اس مقام سے چار لاشیں برآمد کی گئیں۔

بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق ایک ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر کا ویپن سسٹم انٹیگریٹڈ ساختہ ہیلی کاپٹر مگنگ گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

Advertisement

فوجی ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی جگہ کسی سڑک سے منسلک نہیں ہے، لیکن تین فضائی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر بھیجی گئی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ دو ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جائے حادثہ پر پہنچنے کے لیے کوئی رابطہ سڑکیں نہیں ہیں جس کی وجہ سے بھارتی فوج اور بھارتی فضائیہ کی تین مشترکہ ٹیمیں ہیلی کاپٹر پر امدادی کاروائیوں کے لئے پہنچی ہیں۔

بھارت کے مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اروناچل پردیش کے اپر سیانگ ضلع میں ہندوستانی فوج کے ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بارے میں انتہائی پریشان کن خبر موصول ہوئی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ رواں ماہ اکتوبر میں اروناچل پردیش میں یہ دوسرا ہیلی کاپٹر حادثہ ہے۔ اس ماہ کے شروع میں توانگ کے قریب چیتا ہیلی کاپٹر کے گرنے سے ایک پائلٹ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا اور کئی دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ یہ ہیلی کاپٹر بھارت کے ایروناٹکس لمیٹڈ نے بنایا تھا اور بھارتی افواج کا دعویٰ تھا کہ یہ ہیلی کاپٹر محفظ اور طاقتور حملہ آور ہیلی کاپٹر ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج کا ایوی ایشن ونگ اس خطے میں ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر رودرا کے ویپن سسٹم انٹیگریٹڈویرینٹ کو تعینات کر رہا ہے، اور مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ سرحدی علاقے میں اپنی افواج کی اضافہ کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق مارچ 2017 سے دسمبر 2021 تک بھارتی افواج کے 15 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو چکے ہیں جس میں 31 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 15 ہیلی کاپٹر حادثات میں مرنے والوں کی کل تعداد میں 8 دسمبر 2021 کو کنور کے قریب ہونے والے حادثے میں ہلاک ہونے والے 14 افراد شامل ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ رواں سال بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا، اور مسلح افواج کے 12 اہلکار بھی ہیلی کاپٹر حادثے میں مارے گئے تھے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }