دہائیوں بعد نہانے والا شخص چل بسا

109

دہائیوں بعد نہانے والا شخص چل بسا

دہائیوں بعد نہانے والا شخص چل بسا

ایران سے تعلق رکھنے والے دنیا کے میلے ترین شخص عمو حاجی دہائیوں بعد نہانے سے انتقال کر گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران سے تعلق رکھنے والے 94 برس کے دنیا کے میلے ترین شخص عمو حاجی دہائیوں بعد نہانے سے انتقال کرگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق عمو حاجی نے 50 سال سے زائد عرصے تک پانی اور صابن کا استعمال نہیں کیا تھا جب کہ وہ اس لیے بھی نہانے سے ڈرتے تھے کہ کہیں وہ بیمار نہ ہوجائیں۔

Advertisement

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمو حاجی بیماری کے ڈر سے اتنے عرصہ تک نہیں نہائے تھے جب کہ ان کی گندگی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ وہ پھپوندی والا کھانا اور زنگ آلود برتن میں پانی پیا کرتے تھے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مقامی افراد کی جانب سے انہیں متعدد بار نہلانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن ہمیشہ انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم چند ماہ قبل انہیں کامیابی نصیب ہوئی اور وہ انہیں نہلانے میں کامیاب ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے گندے ترین شخص نہانے کے بعد بیمار رہنے لگ گئے تھے اور اسی حالت میں وہ گذشتہ اتوار کو دنیا سے چل بسے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }