امریکا میں ایک اسکول میں مسلح شخص نے داخل ہو کر طلباء پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی، جس سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے ایک ہائی اسکول میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک نوعمر لڑکی ہلاک اور چھ افراد زخمی ہو گئے اور مبینہ طور پر مسلح شخص بھی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں سکولوں میں ہلاکت خیز فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سینٹ لوئس ہائی سکول میں فائرنگ سے طلباء خوفزدہ ہو گئے اور انہوں نے کلاس رومز میں رکاوٹیں کھڑی کر دیں، جبکہ بعض نے کھڑکیوں سے چھلانگ لگا دی۔
Advertisement
Our department responded to an active shooting incident this morning at Central VP School. A suspect was taken into custody.
WE ARE ASKING THE PUBLIC TO PLEASE AVOID THE AREA OF S. KINGSHIGHWAY FROM SOUTHWEST TO ARSENAL UNTIL FURTHER NOTICE. THIS INVESTIGATION IS ONGOING.
— St. Louis, MO Police (@SLMPD) October 24, 2022
سینٹ لوئس کے سینٹرل ویژول اینڈ پرفارمنگ آرٹس ہائی اسکول میں گزشتہ روز صبح ہونے والے حملے نے طلباء کو دروازے پر رکاوٹیں لگانے اور کلاس روم کے کونوں میں گھسنے، کھڑکیوں سے چھلانگ لگانے اور حفاظت کے لیے عمارت سے باہر بھاگنے پر مجبور کیا۔
ایک لڑکی نے بتایا کہ حملہ آور کی بندوق شاید جام ہو گئی تھی اس لیے وہ مجھے گولی مارنے میں کامیاب نہ سکا اور میں وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔
پولیس کمشنر مائیکل ساک نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ حملہ آور کی عمر تقریباً 20 سال تھی لیکن اس نے اس کے یا اس کے متاثرین کا نام نہیں بتایا، پولیس نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ آیا قتل ہونے والی خاتون ٹیچر تھی۔
مائیکل ساک نے کہا کہ اطلاع ملنے پر پولیس چند منٹوں میں اسکول پہنچ گئی تھی اور مسلح شخص جو ایک لمبی بندوق سے لیس تھا، پولیس اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مہلک زخمی ہو گیا، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔