بھارت میں لیبر قوانین کے خلاف ہزاروں افراد سراپا احتجاج

83

بھارت میں لیبر قوانین کے خلاف ہزاروں افراد سراپا احتجاج

بھارت میں لیبر قوانین کے خلاف ہزاروں افراد سراپا احتجاج

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہزاروں افراد منظور ہونے والے نئے لیبر قوانین کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں ہزاروں لوگوں نے بھارتی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کیے جانے والے نئے لیبر قوانین کے خلاف احتجاج کیا۔

رپورٹ کے مطابق مزدور ادھیکار سنگھرش ابھیان (ایم اے ایس سے) کے زیر اہتمام مظاہرے میں 18 ریاستوں سے آئے ہوئے تقریباً پانچ ہزار مزدوروں سمیت، ماہرین تعلیم اور طلباء نے شرکت کی۔

مظاہرین نے نئے لیبر قوانین کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جب کہ مظاہرین نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے کنٹریکٹ پر بھرتی کے خاتمے، مستقل اور محفوظ ملازمت کی فراہمی اور ماہانہ کم از کم اجرت 26 ہزار روپے کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }