
سمندری طوفان ہلیری کیلیفورنیا کے جنوب اور جنوب مشرق میں 460 کلومیٹر دور ہے۔
سین ڈیاگو سے امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے زیر اثر 85 میل فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کچھ گھنٹوں میں کیلیفورنیا کے جنوبی ساحلوں سے ٹکرائے گا۔
طوفان کے زیر اثر کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں اور ریاست نیواڈا کے شمالی علاقوں میں شدید بارش متوقع ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق طوفان کے پیش نظر کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں میں سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
سین ڈیاگو میں آج 200 پروازیں منسوخ جبکہ پیر کےلیے بھی 184 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا میں آج ہونے والے کھیلوں کے مقابلے بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
دریں اثنا تازہ اطلاعات کے مطابق سمندری طوفان ہلیری کے زیر اثر میسکیو کے جزیرے باجا کیلیفورنیا میں بھی شدید بارشیں اور سیلابی صورتحال ہے۔