متحدہ عرب امارات کی اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کی تردید

135

متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی میڈیا میں شائع ہونے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے حال ہی میں امریکہ کے کے ساتھ داخلی سلامتی کے بارے میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون میں بین الاقوامی سلامتی تعاون کے شعبے کے ڈائریکٹر سالم محمدالزعابی نے بتایا ہےکہ اس معاہدے کا بنیادی مقصد ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں معاشی اور سائنسی تعلقات استوار کرنا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ یہ سیکورٹی معاہدوں کے دائرہ کار میں نہیں آتاہے۔ بعض ذرائع ابلاغ میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ سیکورٹی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کے لئے دونوں ممالک کے مابین وزارتی سطح پر رابطے شروع کردیئے گئے ہیں۔ سالم الزعابی نے درست، غیر جانبداراور قابل اعتماد ذرائع سے خبروں کے حصول پر زور دیتے ہوئے ان اطلاعات کو مکمل طور پر غلط قرار دیا ہے۔  ابوظبی،(وام) ۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }