یواے ای میں کرونا کے مزید 82 ہزار سے زائد ٹیسٹ،391نئے مریض ، 143 مزید صحتیاب ، ایک فوت
وزارت صحت و تحفظ کی جانب سے جمعہ کو کیئے جانے والے اعلان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ 19 کے مزید 82 ہزار 191 ٹیسٹ کیئے گئے ، وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وائرس کی ملک گیر ٹیسٹنگ کے جاری عمل کے نتیجے میں کورونا وائرس کے نئے 391 مریضوں کی تشخیص ہوئی ، جو مختلف قومیت سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی حالت سنبھلی ہوئی ہے جبکہ انہیں ضروری طبی نگہداشت بھی مہیاکی جارہی ہے ۔ نئے مریضوں کی تشخیص کے بعد ملک میں اس وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 66 ہزار 193 ہوگئی – وزارت کے مطابق وائرس کے متاثرہ زیر علاج مریضوں میں سے ایک مریض طبی پیچیدگی کے باعث وفات پاگیا جس سے ملک میں اس وباء سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 370 ہوگئی ۔ وزارت نے متاثرہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دیگر زیر علاج مریضوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور معاشرے کے دیگر ارکان کو احتیاطی و حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنے اور صحت و تحفظ کیلئے سماجی فاصلے کی پیروی کرتے رہنے کی تقلین بھی کی ہے – وزارت کے مطابق اس وباء کے زیر علاج مریضوں میں سے مزید 143 مکمل صحتیاب بھی ہوگئے جس کے بعد ایسے مکمل صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 58 ہزار 296 ہوگئی ہے