امریکی نژاد پاکستانی شہری شاہد خان امیر ترین پاکستانی

پاکستانی بزنس مین شاہد خان کی دولت تقریبا 8 ارب ڈالر ہے

261

                                                             ۔(اردوویکلی)۔۔۔ دنیاکے دس امیر ترین پاکستانیوں کی نئی فہرست

امریکی نژاد پاکستانی شہری شاہد خان امیر ترین پاکستانی قرار، شاہد خان تقریباً 8 ارب ڈالر دولت کے مالک، فہرست میں سرانور پرویز، سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری ،ملک ریاض اورسابق وزیراعظہم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے نام بھی شامل۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی  امیر ترین شخصیات کی تازہ ترین فہرست سامنے آئی ہے۔ اس فہرست کے مطابق کئی پاکستانی شخصیات اربوں ڈالرز دولت کے مالک ہیں۔  نئی فہرست میں پاکستان کے10 امیر ترین افراد میں شاہد خان گزشتہ سال کی طرح امسال  بھی امیر ترین پاکستانی قرار پائے گئے ہیں۔  امریکہ میں مقیم امریکی نژاد پاکستانی بزنس مین شاہد خان کی دولت تقریبا 8 ارب ڈالر ہے۔شہرلاہورمیں پیداہونے والے شاہد خان عرصہ درازسے امریکہ میں مقیم ہیں مگر انہیں آج بھی اپنی پاکستانی شناخت پر فخر ہے۔ شاہد خان فوربز دنیا کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل واحد پاکستانی ہیں۔ جبکہ امیر ترین پاکستانیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر لندن میں مقیم  پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت بیسٹ ویز گروپ اور یو بی ایل کے مالک سرانور پرویز ہیں، جن کی کل دولت 4.6 ارب ڈالرز ہے۔ اس فہرست میں سابق صدر آصف زرداری اور نواز شریف کے نام بھی شامل ہیں۔ فہرست میں تیسرے نمبر پر ہاشو گروپ  کے مالک صدرالدین ہاشوانی ہیں جن کی کل دولت 3.4 ارب ڈالرز ہے۔چوتھے نمبر پر میاں محمد منشا  جن کی دولت کا اندازہ 2.7 ارب ڈالرز ہے۔ سابق صدر آصف زرداری کی دولت کا تخمینہ 1.8 ارب ڈالر ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی کل دولت 1.8 ارب ڈالر، بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض کی کل دولت 1.5 ارب ڈالر، شان گروپ کے ناصر شان کی کل دولت 1 ارب ڈالر ، حبیب بینک کے رفیق حبیب کی کل دولت 0.95 ارب ڈالرز اور فہرست میں 10 ویں نمبر پرۤ موجود سہگل گروپ کے طاہر سہگل  کی کل دولت 0.90 ارب ڈالرز بتائی گئی ہے۔

 

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }