
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف سری لنکا پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف کل کولمبو سے ہمبنٹوٹا جائیں گے اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکاء اشرف قومی اسکواڈ کے ہمراہ کل دوپہر کا کھانا کھائیں گے۔
اس دوران پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین تمام کھلاڑیوں سے کل سینٹرل کنٹریکٹ سے متعلق اہم گفتگو کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس دوران لیگز کھیلنے سے متعلق پالیسی اور مختلف معاملات پر بات چیت ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ اگلے ہفتے تک سینٹرل کانٹریکٹ پر تمام معاملات طے پاجائیں گے، جس کی صورت میں آئندہ ہفتے ایشیا کپ سے قبل معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے۔
ذکاء اشرف لنکا پریمئر لیگ (ایل پی ایل) کا فائنل دیکھنے کےلیے سری لنکا پہنچے تھے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 22 اگست کو کھیلا جائے گا۔