ابوظہبی(اردوویکلی):: ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں پورے متحدہ عرب امارات میں نہائت تزک واحتشام کے ساتھ سحروافطارکااہتمام کیاجاتاہے لوگوں کی ایک بڑی تعدادگھروں میں افطارکے ساتھ ساتھ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں فیملی اور دوستوں کے ہمراہ افطاری اور سحورکوترجیح دیتے ہیں ماہ رمضان کے آغازسے قبل ہی ریسٹورنٹس اور ہوٹلزبھی روزہ داروں کے ذوق کومدنظررکھتے ہوئے ڈائننگ ہالز کی خصوصی طورپرتزئین وآرائش کرتے ہیں اورتجربہ کارشیفس پہلے سے زیادہ بہتر نئے نئے مزے کے پکوان کی تیاریوں میں مصروف ہوجاتے ہیں اورہرکوئی ایک دوسرے سے سبقت لیجانے کے لیئے بڑے سے بڑا رمضان بوفے کااہتمام کرتاہے دوسرے ہوٹلز کی طرح امسال ہالیڈے ان ہوٹل (آئی ایچ جی)دافیرسٹریٹ مرورابوظہبی نے ہفتہ کے 7دن مختلف مینیوزکے ساتھ افطاربوفے کے اہتمام کااعلان کیاہے مینیجر سلیزمارکیٹنگ مس ببیتانے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ گزشتہ سال کوروناوباکی بناپراوپن بوفے پرپابندی تھی مگر امسال ہالیڈے ان ہوٹل انتظامیہ نے ہوٹل صارفین کے ذوق کومدنظررکھتے ہوئے 125درہم کےخصوصی افطارپیکج کااعلان کیاہے صارفین اپنی فیملیز اور دوستوں کے ساتھ تشریف لائیں اورہفتے کے 7دن ہمارے اوپن بوفے سے افطار کالطف اٹھائیں ۔