پاکستان میں لاتعدادسیاحتی مقامات ہیں (وصی شاہ)

وزیر مملکت وصی شاہ کا دبئی میں منعقدہ "دی نارتھ" کے عنوان سے نمائش کا دورہ

152

پاکستان میں لاتعدادسیاحتی مقامات موجود ہیں 

حکومت پاکستان سیاحت کے فروغ کیلئے بہت سے اقدامات کر رہی ہے

 غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان لانے کیلئے ویزا سسٹم میں نرمی کی جا رہی ہے(وصی شاہ وزیرمملکت برائے سیاحت)۔

دبئی(پریس ریلیز)پاکستان میں سیاحتی مقامات کی تعدادبیشمارہے پاکستان سیاحتی مقامات سے مالا مال ملک ہے اور ہر قسم کے سیاحوں کے لیے متنوع انتخاب پیش کرتا ہے۔ یہ ملک دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہے جو 9000 سال پرانی ہے، اس میں قدرتی حسن کے بے شمار مقامات، دنیا کے بلند ترین پہاڑ، بہت سے مذہبی اور تاریخی مقامات، منفرد فنون اور دستکاری اور بھرپور ثقافت اور ورثہ موجودہے۔ان خیالات کااظہاروزیرمملکت برائے سیاحت وچیئرمین پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن وصی شاہ نے پاکستان قونصلیٹ دبئی میں پاکستان کی سیاحتی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیےمنعقدہ ایک تقریب سے کیا۔
  وزیر مملکت وصی شاہ نے کہا کہ حکومت پاکستان سیاحت کے فروغ کے لیے بہت سے اقدامات کر رہی ہے جس میں دنیا بھر سے غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان آنے میں سہولت کے لیے ویزا سسٹم میں نرمی شامل ہے۔ پاکستان میں کوہ پیمائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وصی شاہ نے کہا کہ حکومت نے تربیت اور سرٹیفیکیشن کے انتظامات کے ساتھ ساتھ پورٹرز کی انشورنس کوریج کو یقینی بنانے کو ترجیح دی ہانہوں نے پاکستان کے سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ امکانات کے بارے میں بھی بات کی اور خاص طور پر پاکستان کے شمالی علاقوں میں تھیم پارکس کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے اپنے ریمارکس میں نائلہ کیانی کی کامیابیوں کو سراہا جنہوں نے 8000میٹر سے بلند 14 چوٹیوں کو سر کیا ہے۔ نائلہ کیانی نے پاکستان میں 8000 میٹر سے بلند پانچوں چوٹیوں کو کامیابی سے سر کیا ہے۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے خواتین کو بااختیار بنانے اور پاکستان کی سیاحت کی صلاحیت کو اجاگر کرنے میں نائلہ کی کوششوں کو سراہا۔پاکستان قونصلیٹ دبئی کی جانب سے منعقدکی گئی تقریب میں میں وزیر مملکت برائے سیاحت وچئیرمین پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن وصی شاہ، ، پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی، پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی، ممتاز اماراتی اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بعد ازاں وزیرمملکت برائے سیاحت وچئیرمین پاکستان ٹورازم دویلپمنٹ کارپوریشن وصی شاہ نےآئی سی ڈی بروک فیلڈ پلیس، دبئی میں منعقد ہونے والی ’دی نارتھ‘ کے عنوان سے نمائش کا دورہ کیاجہاں دی نارتھ کے کیوریٹر جناب عماد میاں نے وزیر موصوف کو تقریب کے تصور سے آگاہ کیا۔دی نارتھ کا مقصد پاکستان کے متنوع مناظر کی نمائش کرنا ہے جیسا کہ تین فنکاروں، لوئس ساپری، سارہ کنپ اور فوبی سٹیورٹ کارٹر نے دریافت کیا ہے۔ فنکاروں نے داستان گوئی گیلری کے ریزیڈنسی پروگرام کے تحت پاکستان کا دورہ کیا اور ستمبر 2022 میں پاکستان کے خوبصورت مناظر کو دیکھنے اور اس کی تصویر کشی کرنے کے لیے 10 دن گزارے۔ ان فنکاروں کا کام ستمبر 2023 تک بروک فیلڈ پلیس میں دکھایا گیا ہے۔
وزیرمملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے فنکاروں کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ فنکار ثقافتوں کو جوڑنے میں بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں۔ مجھے دنیا کے مختلف حصوں سے ٹیلنٹ کا انتخاب کرنے اور ان کے فن پاروں کے ذریعے پاکستان کی قدرتی خوبصورتی کو دکھانے کے لیے داستان گوئی گیلری کی خصوصی کاوشوں اور اختراعی آئیڈیاز کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ پاکستان میں سیاحت کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، نمائش اس سیاحتی صلاحیت کو فروغ دینے میں حکومت کی کوششوں کو مزید تقویت دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کام پاکستان کے لیے ثقافتی اور اقتصادی اور عالمی سطح پر ماحولیاتی اہمیت کا حامل ہے۔
سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان کے قدرتی حسن کو فروغ دینے کے لیے دستنگوئی گیلری کی کاوشوں کو سراہا اور آئی سی ڈی بروک فیلڈ پلیس میں نمائش کے لیے آرٹ ورک کے معیار کو سراہا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }