
بھارتی اداکار اشیش ودیارتھی کی اہلیہ روپالی برووا شادی کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید اور منفی ریمارکس پر مبنی جملے بازیوں پر پھٹ پڑیں۔
انکا کہنا تھا کہ لوگوں کی ایسی باتوں سے مجھ پر کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ میں ان لوگوں کو جانتی تک نہیں۔
واضح رہے کہ اشیش ودیارتھی اور روپالی برووا کی شادی رواں سال ہی ہوئی تھی، جس کے بعد نو بیاہاتا جوڑے کو عمر اور گھریلو زندگیوں کو لے کر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تاہم اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران روپالی برووا کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والوں نے وہ چیز دیکھی جو بالکل غیر واضح تھی کیونکہ وہ حقیقت کو نہیں جانتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس پر اپنی وضاحتیں پیش نہیں کریں گے، ٹھیک ہے وہ لوگ ہمارے بارے میں جیسا سوچتے ہیں سوچتے رہیں۔ مجھ پر فرق نہیں پڑتا کیونکہ میرے قریب رہنے والے میرے بارے میں جانتے ہیں کہ سچ کیا ہے۔
دوسری جانب اسی انٹرویو کے دوران اشیش ودیارتھی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ "اپنی طرف سے رائے قائم کرنا بہت آسان ہے، ہندی میں ایک کہاوت ہے کہ دوسرے کا گھر جب جلتا ہے تو لوگ اپنے ہاتھ سیکتے ہیں۔”
بات چیت کے دوران اشیش ودیارتھی نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ پیلو کو چھوڑا تو اس علیحدہ کے فیصلے میں وہ، پیلو اور انکا بیٹا بھی شامل تھا۔
اشیش کے بیٹے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے روپالی کا کہنا تھا کہ "وہ بہت اچھا لڑکا ہے، ہمارے درمیان خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوتی ہے۔”