سلمان خان کا بھانجی علیزے اگنی ہوتری کیلئے دل کو چھو لینے والا نوٹ

106
سلمان خان کا بھانجی علیزے اگنی ہوتری کیلئے دل کو چھو لینے والا نوٹ

بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے اپنی بھانجی علیزے اگنی ہوتری کے لیے جذبات سے بھرا نوٹ لکھ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے نوجوان اداکاروں کی اکثر رہنمائی کرتے ہیں۔ انہوں نے ورون دھون سے لے کر ارجن کپور تک کئی اداکاروں کو اپنی حکمت بھری باتوں سے متاثر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے بھائی جان نے اپنی اس روایت پر چلتے ہوئے بھانجی علیزے اگنی ہوتری کو بھی مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھے گئے نوٹ کے ساتھ علیزے اگنی ہوتری کی اپنے ساتھ بچپن کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

سلمان خان نے علیزے اگنی ہوتری کو مشورہ دیا کہ وہ صرف خود سے مقابلہ کرے، کہیں فٹ ہونے کےلیے کسی کی طرح کا نہ بنے۔

اداکار نے مزید کہا کہ ماموں پر ایک احسان کرو، جو بھی کرنا دل اور محنت سے کرنا، ہمیشہ یاد رکھو ،زندگی میں سیدھے جانا اور دائیں طرف مڑنا۔

بالی ووڈ کے بھائی جان نے اپنی جذباتی نوٹ میں یہ بھی لکھا کہ ہمیشہ خود سے مقابلہ کرنا، کہیں فٹ ہونے کے چکر کسی کی طرح کی مت ہوجانا اور نہ ہی الگ ہونے کے چکر میں سب سے الگ مت ہوجانا۔

سلمان خان نے اپنے نوٹ میں تحریری کیا کہ سب سے اہم بات، جب تم نے کمٹمنٹ کردی تو پھر ماموں کی بھی نہیں سننا۔

علیزے اگنی ہوتری 22 سال کی ہوگئی ہیں، وہ سلمان خان کی بہن الویرا خان اور پروڈیوسر اتل اگنی ہوتری کی صاحبزادی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علیزے اگنی ہوتری رواں برس بالی ووڈ میں اپنی ڈیبیو کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

گزشتہ برس نومبر میں خبر آئی تھی کہ علیزے ایوارڈ ونر ہدایت کار سومیندر پادھی کی فلم کی شوٹنگ شروع کررہی ہیں، جس نے رواں برس ریلیز ہونا ہے لیکن منصوبہ کی فی الحال تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }