امریکا کی جانب سے یوکرین کو فراہم کیے جانے والے ابرام ٹینک کیف پہنچ گئے

17
تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔
تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔

روسی جارحیت کے خلاف امریکا نے یوکرین کےلیے فوجی امداد کے طور پر جدید ابرام ٹینک فراہم کر دیے۔

اس حوالے سے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے پیر کو دارالحکومت کیف میں بتایا کہ امریکا کی جانب سے فراہم کیے گئے 31 ابرام ٹینک یوکرین پہنچ گئے۔ 

انکا کہنا تھا کہ اب یوکرین فوج کی روس کے خلاف دفاعی صلاحیت بڑھ جائے گی۔ ابرام ٹینکوں کو یوکرینی فوج کے بریگیڈ میں شامل کیا جا رہا ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نےگزشتہ ہفتے یوکرین کو امریکی ابرام ٹینک فراہم کرنے کے حوالے سے بتایا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }