عبدالمجیدمغل پاکستان مسلم لیگ(ن)یواے ای کے ٹریڈ ونگ کے ہیڈمقرر

شوکت محمودبٹ ڈپٹی ہیڈ،جمیل بنگیال اسسٹنٹ ہیڈ ہونگے

76

عبدالمجیدمغل پاکستان مسلم لیگ(ن)یواے ای کے ٹریڈ ونگ کے ہیڈمقرر

شوکت محمودبٹ ڈپٹی ہیڈ اورمحمدجمیل بنگیال کی بطور اسسٹنٹ ہیڈتقرری کانوٹیفکیشن جاری۔

ابوظہبی(اردوویکلی)::سئینرمرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)سینیٹرمحمداسحاق ڈار کی جانب سے پی ایم ایل (ن) یواے ای کے عہدیداران کی تقرری کے لیئے آفیشل نوٹیفکیشن جاری کیا گیاجس کے مطابق موجودہ تمام عہدیداران کی مدت 2 سال کے لیئے ہے اوراس نوٹیفکیشن کے ساتھ تمام پچھلی پوزیشنز بشمول گلف ریجن کو ختم کر دیا گیا ہے۔سینیٹراسحاق ڈارنے کہا کہ مجھے یہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ مذکورہ عہدیداران اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے اداکریں گے اورپاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان کی بہتری  کے لیے کام کریں گے۔ نوٹیفکیشن کی کاپیاں قائد مسلم لیگ میاں محمدنوازشریف  صدرمیاں محمدشہباز شریف،جنرل سیکریٹری،احسن اقبال،سئینرنائب صدروچیف کوآرڈینیٹربین الاقوامی امور اور سمندر پار پاکستانی بیرسٹرامجدملک،جنرل سیکریٹری بین الاقوامی امور اور سمندر پار پاکستانی چوہدری نور الحسن تنویر اوردفتری ریکارڈکے لیئے مرکزی سیکریٹریٹ کوارسال کردی گئی ہیں
مؤرخہ 8،اکتوبر2023 کوجاری کیئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق
 بزنس کے فروغ  کے لیئے پہلی بارمسلم لیگ (ن)یواے ای کی مرکزی قیادت نے بیرونی ممالک میں ٹریڈونگ قائم کرنے کااعلان کیا ہے جس کے تحت متحدہ عرب امارات میں سینئیررہنماپاکستان مسلم لیگ (ن)یواے ای وممتازسماجی وکاروباری شخصیت عبدالمجید مغل کویواے ای میں ٹریڈونگ کاہیڈ اورمعروف بزنس مین ورہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)یواے ای شوکت محمودبٹ کو ڈپٹی ہیڈ آف ٹریڈ ونگ اورمحمدجمیل بنگیال کو اسسٹنٹ ہیڈ آف ٹریڈ ونگ مقررکیاگیاہے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }