سمانتھا کا ناگا چیتنا سے صلح کی خبروں پر ردعمل

55
سمانتھا کا ناگا چیتنا سے صلح کی خبروں پر ردعمل

بھارتی خوبرو اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے سابقہ شوہر ناگا چیتنیا سے صلح کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔

اداکارہ نے زیر گردش صلح سے متعلق افواہوں کے خاتمے کےلیے اپنے سابقہ شوہر کے نام کا ٹیٹو اپنے جسم سے ہٹوادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کے دن ناگا چیتنیا کی پوسٹ نے سمانتھا کے ساتھ صلح کی خبروں کو اس وقت جنم دیا جب انہوں نے فرنچ کتے کی تصویر شیئر کی۔

اس کتے کو سمانتھا اور ناگا چیتنا نے علیحدگی سے قبل لیا تھا، اداکار کی شیئر کردہ تصویر کی وجہ سے مداحوں کو لگا کہ دونوں میں صلح ہورہی ہے۔

اداکارہ نے دبئی کے سفر کی ایک تصویر شیئر کی، جس کے ذریعے انکشاف ہوا کہ انہوں نے ناگا چیتنا کے نام کا پسلی پر موجود ٹیٹو ہٹوادیا ہے۔

سمانتھا نے اس ٹیٹو کے علاوہ بھی ناگا چیتنیا کے نام کے دو ٹیٹو بنوا رکھے تھے جو رواں برس اپریل میں لندن پریمئر میں شرکت کے موقع پر بھی دکھائی دیے تھے۔

اداکارہ کی نئی تصاویر میں اب یہ ٹیٹو نمایاں نہیں ہیں، جو کہ صلح کی خبروں کو غلط ثابت کرنے کی طرف اشارہ ہے۔

اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں سمانتھا نے کہا تھا کہ میں لوگوں کو مشورہ دوں گی کہ کبھی بھی ٹیٹو نہ بنوائیں۔

سمانتھا اور ناگا چیتنا نے 2017ء میں گوا میں شادی کی تھی اور 2021ء میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }