اسرائیل میں 17 برطانوی ہلاک یا لاپتہ

58

—فائل فوتو
—فائل فوتو

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث اسرائیل میں 17 برطانوی شہری ہلاک یا لاپتہ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی بی سی کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں ہلاک یا لاپتہ ہونے والے برطانوی شہریوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے برطانوی شہریوں میں سے صرف چند افراد کی شناخت ہو سکی ہے جن میں سے ایک 20 سالہ ناتھنیل ینگ بھی شامل ہے، جو اسرائیلی ڈیفنس فورسز میں خدمات انجام دے رہا تھا۔

اس سے قبل غزہ کی سرحد سے لاپتہ ہونے والے 30 اسرائیلی اور 14 تھائی باشندے مل گئے تھے۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری کشیدگی میں مختلف ممالک کے شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

ارجنٹائن کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اسرائیل میں حماس کی کارروائیوں کے دوران ارجنٹائن کے 7 شہری مارے جا چکے ہیں جبکہ 15 شہری تاحال لاپتہ ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کی جانب سے بھی اسرائیل میں 18 تھائی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }