
کرکٹ ورلڈکپ 2023 کےلیے قومی اسکواڈ کا اعلان ٹیم کی حالیہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی پرفارمنس کو ریویو کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف مشاورت کے بعد قومی اسکواڈ کی منظوری دیں گے۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سابق کپتانوں اور کرکٹرز سے مشاورت کا ارادہ رکھتے ہیں۔
قومی ٹیم کی پرفارمنس کا جائزہ اگلے دو سے تین روز میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔
چیئرمین ذکا اشرف نے گزشتہ ہفتے کولمبو میں سابق کرکٹرز کے ساتھ پاکستان ٹیم کی کارکردگی ریویو کرنے کا کہا تھا۔