سفیرپاکستان کی صدرپاکستان بزنس کونسل سے ملاقات

بزنس کونسل کے ساتھ ملکرٹریڈکے فروغ کے لیئے کام کریں گے(افضال محمود)۔

234

ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ روزصدرپاکستان بزنس وپروفیشنل کونسل ابوظہبی ڈاکٹرقیصرانیس سیدنے نئے سفیرافضال محمودسے ملاقات کی  انہیں سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارکبادپیش کی اور بزنس کونسل ابوظہبی کی جانب سے بھرپورتعان کی یقین دہانی کرائی۔ صدرپاکستان بزنس کونسل نے کونسل کی سرگرمیوں بارے سفیرپاکستانی کومختصربریفنگ پیش کی۔سفیرافضال محمودنے بزنس کونسل کے رول پرخوشی کااظہارکیااور کہا کہ وہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت اور انویسٹمنٹ کے فروغ کے لیئے کونسل کے ساتھ ملکرکام کرناچاہتے ہیں اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات کی چیمبرآف کامرس اور بزنس کمیونٹی کے تعاون سے تجارت کوفروغ دینے کے لیئے ترجیحی بنیادوں پرمثبت اورٹھوس اقدامات اٹھایئں گے۔ تاکہ پاکستان کے تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ کیاجاسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }