
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف خوبرو جوڑی اداکارہ و گلوکارہ عروہ حسین اور اداکار و گلوکار فرحان سعید کے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
اداکارہ عروہ حسین نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اس خوشخبری سے متعلق ذکر کیا ہے۔
عروہ حسین نے شوہر فرحان سعید کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’آج کی رات ہم تین ہیں، ماشاء اللّٰہ۔‘
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس ہر دلعزیز جوڑی نے میچنگ سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور دونوں نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔
اس جوڑی کو اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں ہر خاص و عام کی جانب سے مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔
شوبز کی معروف اداکارائیں بھی عروہ اور فرحان سعید کو اس خوشخبری پر مبارکباد دے رہی ہیں۔
ان اداکاراؤں میں حال ہی میں دوسرے بچے کو جنم دینے والی اداکارہ ایمن خان، جَلد ہی اپنے پہلے بچے کی ماں بننے والی اداکارہ منال خان، اداکارہ صبور علی، ماورا حسین، متھیرا، زارا نور، کنزہ ہاشمی، یشمیٰ گِل، سارہ خان، نادیہ حسین اور صدف کنول شامل ہیں۔