دورہ سرہ لنکا؛ گرمی کو دور بھگانے کے لیے قومی کھلاڑی پول میں کود پڑے

62

دورہ سرہ لنکا؛ گرمی کو دور بھگانے کے لیے قومی کھلاڑی پول میں کود پڑے

سری لنکا میں موجود قومی کھلاڑی آرام کے دن گرمی کو دور بھگانے کے لیے سوئمنگ پول میں کود پڑے۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے گذشتہ روز آرام کا دن سوئمنگ پول میں گزارا اور خود کو تازہ دم کیا جبکہ اس دوران کھلاڑی نیٹ بال کھیل کر بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کھلاڑیوں کی سوئمنگ پول کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی اور محمد رضوان سمیت دیگر کھلاڑیوں کو پوائنٹس ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پروگرام کے مطابق کل ایک دن کا آرام کرنے کے بعد ٹیم آج سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 16 جولائی سے شروع ہوگی۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم 6 جولائی کو کولمبو پہنچی تھی جبکہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے 20 جولائی تک گالے میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے 28 جولائی تک کولمبو میں شیڈول ہے جبکہ سیریز سے قبل قومی ٹیم پریکٹس میچ میں جم کر اپنے ہتھیار تیز کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }