میاں نوازشریف 4سال کی جلاوطنی کے بعد وطن واپسی۔
پی ایم ایل (ن) اوورسیزلیگی رہنماؤں کی بڑی تعداد بھی ہمسفر
سابق وزیراعظم اورقائدپاکستان مسلم لیگ(ن)میاں محمد نواز شریف کی 4 سال بعد پاکستان واپسی۔
دبئی سے ن لیگی اوورسیزعہدیداران/ کارکنان اور صحافیوں کی بڑی تعدادکی میاں نوازشریف کے ہمراہ روانگی۔
اسلام آبادمیں مختصرقیام کے بعد خصوصی چارٹرڈطیارے کی لاہورروانگی
مینارپاکستان پرتاریخ سازجلسہ سے میاں محمدنوازشریف کاخطاب نئےایجنڈاکااعلان
دبئی(چوہدری ارشدسے)::21اکتوبرکی صبح "امیدپاکستان” کےایک بڑاقافلے کی قائدمسلم لیگ(ن)میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں دبئی ائرپورٹ سے خصوصی چارٹرڈفلائٹ پردبئی سے پاکستان کے لیئے روانگی۔میاں محمدنوازشریف کے ہمراہ جانے والے قافلے میں انکے قریبی دوستوں میاں ناصرجنجوعہ،سینیٹرعرفان صدیقی،بیرسٹرامجد ملک ،ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے پی ایم ایل (ن)کے مرکزی رہنماؤں چئیرمین غلام مصطفے مغل، صدرمحمدغوث قادری، جنرل سیکریٹری راجہ ابوبکرآفندی،سینئیرنائب صدرخواجہ عبدالوحیدپال،چیف پیٹرن غلام عباس بھٹی،صدرٹریڈونگ یواے ای عبدالمجیدمغل،نائب صدرشوکت بٹ،سینئیرنائب صدر میاں غلام محی الدین،چئیرمین پاکستان سپرمارکیٹس گروپ یواے ای حاجی محمدیایسن،معروف صحافی وبزنس مین سہیل خاور،. سینئیرنائب صدرملک شہزاد یونس‘ سینئر نائب صدر چوہدری فیصل الطاف ،حاجی عبدالغفار، رانا وہاب، راجہ ابوبکر ، سہیل گھمن ، راجہ محمد عابد سمیت یواے ای،لندن،امریکہ،کوریا،جاپان اوردنیابھر سے دبئی آئے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے عہدیداروں،یونٹ نمائندگان ،دیرینہ کارکنوں۔ذاتی محافظوں اور دنیابھرسے الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیانمائندگان کی ایک بڑی تعدادہمراہ تھی ،
دبئی سے پاکستان روانگی سے قبل قائد پاکستان مسلم لیگ(ن)میاں نوازشریف نے دبئی ائرپورٹ لاؤنج میں مقامی اوردنیابھر سے ساتھ آنے والے صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ آج 4سال کے بعد اپنے وطن پاکستان جارہا ہوں، بہت ہی اچھا ہوتا کہ آج 2017 کے مقابلے میں حالات بہتر ہوتے مگر دکھ کی بات ہے کہ ملک آگے جانے کے بجائے پیچھے چلا گیا، پاکستان کے موجودہ حالات بہت پریشان کن ہیں۔یہ حالات ہم نے بگاڑے بھی خود ہی ہیں اب ٹھیک بھی خود ہی کرناہونگے مجھے میرے اللہ سے پوری امیدہے کہ اگرہمیں کسی رکاوٹ کے بغیرکام کرنے دیاگیا توانشااللہ جلد حالات بہتری کی طرف جائیں گے۔مگراس کے لیئے سب کوتعاون کرناہوگا۔میرانعرہ امیدپاکستان ہے اورمیں سی امید پرپاکستان جارہاہوں کہ ہم ایک بارپھرملک کوترقی وکامیابی کی جانب گامزن کریں جس کے لیئے سب کوایک پیج پراکٹھاہوناہوگا۔
فلائی دبئی کی خصوصی چارٹرڈفلائٹ” امیدپاکستان”4525 دبئی کے ٹرمینل 2سے روانہ ہوئی ،میاں نوازشریف کی ائرپورٹ پرآمد سے فضا نعروں سے گونج اٹھی پاکستان مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں نے بلند آوازمیں نعرے بلندکرکے اپنے قائد کونیک خواہشات کے ساتھ الوداع کیا۔شیڈول کے مطابق پروازپہلے پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد ائرپورٹ پرلینڈکیا جہاں مرکزی رہنما سینیٹرمحمداسحاق ڈاراورماہرقانون اعظم نذیرتارڑ نے پارٹی قائد کااستقبال کیا اور بعدازاں پرواز لاہورکے لیے روانہ ہوگئی۔ لاہورپہنچنے پرسابق وزیراعظم اورصدرپی ایم ایل (ن)میاں محمدشہبازشریف نے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ قائدکااستقبال کیا اورپاکستان آمدپرجی آیاں نوں کہا۔بعد ازاں میاں نوازشریف بذریعہ ہیلی کاپٹرلاہورائرپورٹ سے مینارپاکستان جلسہ گاہ پہنچے۔جلسہ گاہ پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ نواز شریف کے استقبال کے لیے مینار پاکستان میں پارٹی پرچموں کے ساتھ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، نواز شریف جب اسٹیج پر پہنچے تو پاکستان کاقومی ترانہ بجایا گیا ۔میاں محمد شہباز شریف نے وزیراعظم نواز شریف کے نعرے لگوائے جس کاکارکنوں نے بھرپور جواب دیا، جس کے بعد تلاوت کلام پاک اور نعت پڑھی گئی۔
جلسہ گاہ میں بڑۓ جذباتی مناظردیکھنے میں آئیے جب انکی بیٹی مریم نواز،فرط جذبات سے اپنی والد سے گلے ملی توباپ بیٹی کی آنکھوں میں آنسوآگئے جس کے پیچھے ان 4سالوں میں رونما ہونے والے چندخصوصی واقعات خاندان کے افراد کی دنیاسے رخصتی اورجدائی تھی ۔
لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےمیاں نواز شریف نے کہاآج کئی سالوں کے بعد آپ سے ملاقات ہو رہی ہے۔ لیکن آپ سے میرا پیار کا رشتہ قائم ہے۔ مجھے اس پر ناز ہے۔‘ نوازشریف نے کہا نہ آپ نے کبھی مجھے دھوکہ دیا، نہ نواز شریف نے کبھی آپ کو دھوکہ دیا۔ جب بھی موقع ملا آپ کی خدمت کی۔مجھے جیلوں میں ڈالا گیا، ملک بدر کیاگیا میرے خلاف جعلی کیسز بنائے گئے۔ ہم تو پاکستان کی تعمیر کرنے والےہیں۔ ہم نے ایٹم بم بنایا، ملک سے اندھیروں کاخاتمہ کیا،انہوں نے بجلی کی بڑھتی قیمتوں کا حوالہ بھی دیا۔نواز شریف نے کہا کہ اس عرصہ میں میرے پیارے مجھ سے جداہوگے جودوبارہ کبھی نہیں ملیں گے ۔ میری ماں اور بیوی میری سیاست کی نذر ہوگئے میں اورمیراخاندان یہ غم کبھی نہیں بھلاسکتے۔مگرمیں آپ کویقین دلاتا ہوں کہ میرے دل میں انتقام اور بدلے کی کوئی خواہش نہیں ہے ۔میں صرف قوم کو خوشحال دیکھنا چاہتاہوں۔میاں نواز شریف نے کہا کہ آئین پر عملدرآمد کے لیے سب کوساتھ چلناہوگا اس بنیادی فرق دور کرنا پڑے گا جس کی وجہ سے ملک بار بار حادثے کا شکار ہوتا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ ’ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کس طرح ہم نے کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنا ہے۔ کشکول توڑنا پڑے گا، پاؤں پر کھڑا ہونا پڑے گا۔ کس طرح غربت کا خاتمہ کرنا ہوگا۔‘ ہمیں غربت سے نجات کے لیئے نئی نوکریاں دینا ہونگی،آئی ٹی کوفروغ دینا ہوگا،عدل وانصاف قائم کرنا ہوگا اور ملک میں جدیداصلاحات نافذکرنا ہونگی تبھی ہم ملک میں خوشحالی لاسکتے ہیں ۔مینارپاکستان پرجلسہ سے خطاب کے بعد میاں نواز شریف اپنے والدین اوردیگرعزیزوں کی قبروں پرگئے اورفاتحہ پڑھی اور قبروں پرپھولوں کی چادریں چڑھائیں۔آج میاں محمدنواز شریف کی 4سالہ جلاوطنی کادورختم ہواآج پوری قوم کومیاں محمدنوازشریف سے بہت سی توقعات اورامیدیں وابست ہیں کیونکہ گزشتہ چند سالوں میں مہنگائی کے بے قابوجن نے لوگوں کاجینااجیرن بنادیاہے لوگ مہنگائی کی وجہ سے خودکشیوں پرمجبورہیں آج قوم کوایک مخلص نجات دہندہ کی ضرورت ہے اورپوری قوم ایک بارپھرمیاں نواز شریف کی جانب دیکھ رہی ہے(اختتام)