مقبوضہ کشمیر؛ قابض بھارتی فوج نے حریت رہنماؤں کے گھر نظرِ آتش کرنا شروع کردیے
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے حریت کانفرنس کے رہنماؤں کے گھر نظرِ آتش کرنا شروع کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ہندوارہ کے علاقے میں حریت کانفرنس کے رہنما کا گھر اور دکانیں نظرِ آتش کردی ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی جانب سے بھارتی فوج کے اقدامات کی مذمت کی گئی ہے۔
کنوینئر حریت کانفرنس محمود احمد ساغر اور جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین کا مشترکہ بیان سامنے آیا ہے جس میں محمود احمد ساغر نے حریت رہنما چوہدری شاہین اقبال کے گھر اور دکانیں نظر آتش کرنے کی مذمت کی ہے۔
محمود احمد ساغر نے کہا کہ بھارتی فوج اوچھے ہتھکنڈوں سے حریت رہنماؤں کو موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔
Advertisement
جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے بھارت کا جابرانہ قبضہ نہ پہلے تسلیم کیا اور نہ اب کریں گے، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔
Advertisement