گال ٹیسٹ: شاہین شاہ فٹنس مسائل کا شکار، ٹانگ کا ایم آرآئی کروالیا گیا

62

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے۔

قومی ٹیم کے ترجمان نے بتایا کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز شاہین شاہ آفریدی نے گیند پکڑنے کے دوران ان کی ٹانگ میں کھنچاؤ آگیا۔

ترجمان نے کہا کہ ابتدائی طور پر شاہین آفریدی کوآئس ٹریٹمنٹ دی گئی لیکن ان کا درد کم نہ ہوا تو انکے ٹانگ کا ایم آر آئی کروایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، شاہین آفریدی نے جیمز اینڈرسن کو پیچھے چھوڑ دیا

قومی ٹیم کے ترجمان نے کہا کہ منیجمنٹ ٹیم کو فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی رپورٹس کا انتظار ہے تاہم شاہین شاہ کو چلنے میں دشواری کا سامنا ہے، وہ  گھٹنے سے نیچے تکلیف محسوس کر رہے ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ گال ٹیسٹ میں سری لنکا کی پہلی اننگز میں شاہین شاہ نے 5 وکٹ حاصل کی تھی جبکہ دوسری اننگز میں فاسٹ بولر کے حصے میں کوئی وکٹ نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: گال ٹیسٹ؛ پاکستان کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف

واضح رہے کہ سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا ہے، جس کے تعاقب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }