ویمینز ہاکی ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اسپین اور ہالینڈ کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے جانے والے اس ورلڈ کپ میں بھارتی خواتین کی ہاکی ٹیم اپنے پول بی کے تیسرے اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست کھا گئی۔
جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 3-4 سے شکست دی۔
اس سے قبل بھارت کو انگلینڈ اور چین کے خلاف گزشتہ دونوں میچوں میں برابری پر مطمئن ہونا پڑا تھا۔
جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں بھارت کی جانب سے وندنا کٹاریا، لالریمسیامی اور گرجیت کور نے گول کیے،
جب کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے اولیویا میری نے دو جبکہ ٹیسا جوپ اور فرانسس ڈیوس نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
Advertisement
بھارتی ٹیم نے میچ کا آغاز شاندار آغاز کیا تھا لیکن نیوزی لینڈ نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے بھارتی ٹیم کی پیش قدمی کو روک دیا۔
اس ورلڈ کپ میں بھارت کو کوارٹر فائل میں پہنچنے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری تھا۔
بھارتی ٹیم کو اب اتوار کو اسپین کے ٹریسا میں ہونے والے کوارٹر فائنل میں جگہ کے لیے پول سی میں دوسرے نمبر کی ٹیم سے کھیلنا ہوگا۔