افغانستان کرکٹ بورڈ کو ہیڈ کوچ گراہم تھارپ کے متبادل کی تلاش

64

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ گراہم تھارٹ کی بیماری کے باعث نئے کوچ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ اپنے موجودہ ہیڈ کوچ گراہم تھورپ کے متبادل کی تلاش میں ہے، جو طبی طور پر اپنے کردار کو جاری رکھنے کے لیے فٹ نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق گراہم تھارپ کے جلد ہی کسی بھی وقت دوبارہ کام شروع کرنے کی توقع نہیں ہے اس لیے اے سی بی نے بھرتی کا عمل شروع کر دیا ہے، اور ایک نیا کوچ اگلے سیزن کے لیے اپنا عہدہ سنبھالے گا۔

افغانستان کے کھلاڑی باقاعدہ کوچ کی غیر موجودگی میں ڈومیسٹک کوچ رئیس خان احمد زئی کے ساتھ عارضی طور پر کام کر رہے ہیں۔

سابق انگلش کھلاڑی گراہم تھارپ نے مارچ 2022 میں اے سی بی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا، اور وہ انگلینڈ کے ساتھ کوچنگ کے بہت سارے تجربے کے ساتھ آئے جو آسٹریلیا میں 4-0 کی ایشز شکست کے بعد ختم ہوا۔

گراہم تھارپ نے جنوبی افریقہ کے لانس کلوزنر کی جگہ لی تھی، جنہوں نے دو سال کے عرصے کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

Advertisement

افغان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے سابق فیلڈنگ کوچ ریان مارون کے ساتھ اگلے چھ ماہ کے لیے بطور فیلڈنگ کوچ معاہدہ کیا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی کارکردگی کی بنیاد پر معاہدے میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

اس سے قبل ریان مارون نے 2015 اور 2017 میں بھی افغان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کیا ہے۔

افغانستان نے پاکستان کے سابق بولرعمر گل کی بطور بولنگ کوچ خدمات حاصل کیں، اور وہ دسمبر 2022 تک کام کریں گے۔

افغانستان نے زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچوں میں حصہ لیا ہے اور احمد زئی اور نوروز خان منگل کی کوچنگ میں تمام میچز میں فتوحات حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }