سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں 78ویں یوم آزادی پرپرچم کشائی کی تقریب

23

سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یوم آزادی پرپرچم کشائی کی تقریب کاانعقاد

 تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی اہل خانہ کے ہمراہ بڑی تعدادمیں شرکت، وطن سے عقیدت ومحبت کااظہار۔

اس موقع پر پاکستان کی قیادت کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔
ابوظہبی (ارشدچوہدری)::ہرسال کی طرح امسال بھی سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یوم آزادی پرپرچم کشائی کی شاندار تقریب کااہتمام کیاگیا۔جس میں یواے ای میں مقیم اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے فیملیز کے ہمراہ بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔جس میں بچے ،خواتین ،نوجوانوں اور معمرافراد نے شرکت کرکے وطن سے عقیدت ومحبت کااظہارکیا اوروطن کی ترقی وسلامتی اور تحفظ کے لیئے نیک تمناؤں کااظہارکیا ۔
سفیرپاکستان  فیصل نیاز ترمذی نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور کمیونٹی کو اس پرمسرت موقع پرآزادی کی  مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان کی مسلسل سماجی و اقتصادی ترقی کی بنیاد کے طور پر اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے رہنما اصولوں پر زور دیا اور پیارے وطن کی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے لیے دعا کی۔
حالیہ بیرونی جارحیت کے مقابلے میں قوم کی طاقت، لچک اور اتحاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، سفیرپاکستان  نے معرکہ حق اور آپریشن بُنیانِ مرصوص میں کامیابیوں کو تاریخی سنگ میل کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے اسے پاکستان کے غیر متزلزل قومی عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کا طاقتور مظاہرہ قرار دیا۔
سفیر ترمذی نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں ان کے تعاون اور گزشتہ سال 7.9 بلین امریکی ڈالر کی ترسیلات زر کے ذریعے پاکستان کی معیشت میں ان کی اہم معاونت کو سراہتے ہوئے پاکستانی تارکین وطن پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا تعمیری کردار اسی طرح برقرار رکھیں۔
مشن کی آئی ٹی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے،پاکستانی کمیونٹی کے لیئے قونصلرخدمات کومزید آسان بنانے کے لیئے سفیر نے پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ کی آن لائن ٹریکنگ سسٹم کے اجراء کا اعلان کیا ۔ آپ اپنے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی وصولی کے لیئے گھربیٹھے سفارت خانہ کی ویب سائٹ https://pakistanembassyuae.org/آن لائین معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دو کمیونٹی اسکولوں نے 20 سالوں میں پہلی بار "اچھی” درجہ بندی حاصل کی ہے، جو تعلیمی بہتری کے لیے اجتماعی کوششوں کا ثبوت ہے۔ شیخ خلیفہ بن زاید عرب پاکستان اسکول کی توسیع کاکام جاری ہے۔اس کے علاوہ کمیونٹی کے لیے معیاری اور سستی تعلیم تک رسائی کو بڑھانے کے لیے مزید پاکستانی نجی اسکولوں سے متحدہ عرب امارات میں شاخیں کھولنے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، سفیر نے اس سال پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبات کو بڑے پیمانے پر بے مثال بنانے میں ان کی حمایت کا اعتراف کیا۔ 10 اگست کو دبئی ایکسپو سٹی میں منعقد ہونے والی تقریب میں تقریباً 60,000 افراد نے
شرکت کی، دنیا میں کہیں بھی منعقد ہونے والا پاکستان کے یوم آزادی کا سب سے بڑا اجتماع تھا۔
تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا۔اس موقع پرفرسٹ سیکریٹری سفارت خانہ پاکستان مسٹروقاص احمد اورتھرڈسیکریٹری مسٹروسیم عباس نے  یوم آزادی پرصدرپاکستان آصف علی زرداری اوروزیراعظم پاکستان محمدشہباز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے
تقریبات کے ایک حصے کے طور پرسفیرپاکستان نے معروف ماڈل ڈیزائینر،منظور ک حسرت کی ہاتھوں سے بنائی گئی قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے پورٹریٹ کی نقاب کشائی کی، جومنظور ک حسرت نے سفارت خانے کو تحفے میں پیش کی۔ تقریب میں اسکول کے بچوں کی جانب سے قومی گیتوں پرشاندار پرفارمنس کامظاہرہ کیا۔ جس نے اس دن کے حب الوطنی کے جوش میں اضافہ کیا کیا۔بھر پور تالیوں کی گونج میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمزءی نے سبز۔ ہلالی پرچم لہرایا ،بعد ازاں بچوں اور مہمانوں کے ہمراہ یوم آزادی کی مناسبت سے تیارکیاگیاکیک کاٹا ُُُُُ۔اس موقع پرپاکستان۔ کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا بھی کی گئی

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }