تلنگانہ ریاست کے وفدکی ڈاکٹرمبارک حمادمرزوق العامری سے ملاقات

وفدکی قیادت مسزکویتاکلوکنتلا کررہی تھیں

128
تلنگانہ ریاست ہندوستان کے سرکاری وفدکی ڈاکٹرمبارک حماد مرزوق العامری سے ملاقات
وفدکی قیادت مسزکویتاکلوکنتلا کررہی تھیں
ابوظہبی(اردوویکلی):: گزشتہ روز ہندوستان کی ریاست تلنگانہ کے ایک سرکاری وفد نےتلنگانہ راشٹرا سمیتی کی رکن اور وزیر اعلیٰ تلنگانہ کی دختر مسز کویتا کلوا کنتلا کی قیادت میں  چئیر مین بورڈ آف ڈائریکٹرز گرین گیٹ انویسٹمنٹ کمپنی جناب ڈاکٹر مبارک حماد مرزوق العامری سے انکے العین پیلس میں ملاقات کی۔وفد نے متحدہ عرب امارات گرین گیٹ انویسٹمنٹ کمپنی کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے تلنگانہ اور گرین گیٹ انویسٹمنٹ کمپنی کے درمیان سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا، ہندوستانی ریاست میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع کی روشنی اماراتی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوشش کی۔مسز کویتا کلوا کنتلا نے کہا کہ تلنگانہ اور اس کا دارالحکومت حیدرآباد اماراتی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے مختلف مواقع فراہم کرتا ہے، جس کے لیئےمختلف اقتصادی شعبوں میں متحدہ عرب امارات اور ہندوستان کے درمیان ممتاز باہمی تعلقات کی طرف اشارہ کیا۔ڈاکٹر مبارک حمد مرزوق العامری نے وفد کا خیرمقدم کیا اور دونوں فریقوں کے درمیان سرمایہ کاری کے تعاون کے مواقع کی تعریف کی۔مسز کلواکنٹلا نے شاندار استقبال اور پرتپاک اماراتی مہمان نوازی کے لیے ڈاکٹر مبارک العامری کا شکریہ ادا کیا۔ہندوستانی ریاست تلنگانہ ہندوستان میں انتظامی تشکیل کے لحاظ سے سب سے نئی ہے، جس کی آبادی 40 ملین ہے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }