شیخ زایدمرحوم سے جنون کی حد تک دلی لگاؤہے(خان زمان سرور)

شارجہ انٹرنیشنل بک فئیر2025

86

شیخ زایدمرحوم سے جنون کی حد تک دلی لگاؤہے

بابازاید ایک عظیم انسان اور عالمی رہنماتھے

ہم پاکستانی بابازاید سے بہت محبت رکھتے ہیں

بابازاید کی محبت میں ان پر لکھی گئی کتاب "معمار وطن”جسےبہت پزیرائی ملی(خان زمان سرور)

شارجہ (چوہدری ارشد)::حاکم شارجہ عزت مآب ڈاکٹرشیخ سلطان بن محمدالقاسمی کوکتاب اور ادب سے بے پناہ لگاؤہے وہ خودبھی کتابیں پڑھنے کے شوقین ہیں اورانکی خواہش ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کتب بینی کوفروغ دیاجائے اسی لیئے ہرسال بہت بڑے پیمانے پرایکسپوسینٹر شارجہ میں شارجہ انٹرنیشنل بک فئیرکااہتمام کیاجاتاہے یعنی سرکاری سطح پرکتابوں کاعالمی میلہ سجایاجاتاہے۔جس میں پوری دنیا سے ہزاروں ناشر، مصنف، شاعر، ادیب اور دوسری ادبی وثقافتی شخصیات شرکت کرتی ہیں یہ ادبی اورکتاب میلہ شارجہ بک اتھارٹی اور حکومت کی جانب سے ہر سال  ماہ نومبر میں منعقد ہوتا ہے اس میلہ میں ہر قوم،رنگ ونسل اور زبان کے بچوں نوجوانوں اور دوسری عمرکے لوگوں کے لیے خصوصی  تعلیمی سرگرمیاں،کوکنگ سیشنز ،مشاعرے اور ثقافتی تقریبات بھی شامل ہوتی ہیں
 امسال بھی حسب روایت مزاحیہ مشاعرہ زندہ دلان کا انعقاد ہوا جس میں انور مقصود ، عطاالحق قاسمی ، پاپولر میرٹھی ڈاکٹر انعام الحق جاوید۔ طاہر ساحر اور دیگر نامور بین الاقوامی شعراء کے علاوہ مقامی شعرا نے شرکت کی مشاعرہ تقریب میں سینکڑوں  لوگوں نے شرکت کی ۔
پاکستان پویلین میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والوں میں اردوبکس ورلڈ دبئی،قرآن پاک کی طبع واشاعت کے معروف ادارے قدرت اللہ پبیکیشنز،ضیاالقرآن پبلیکیشنز،پیراماؤنٹ بکس شامل تھے۔ان اسٹالز پر پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگرکمیونٹیز اورمقامی شہریوں کی بڑی تعدادنے وزٹ کیا اردوبکس ورلڈکے مہتمم سرمدخان اور انکی پوری ٹیم بڑی متحرک دکھائی دی ہرآنے والے کسٹمرز کاپرتپاک ۔۔طریقے سے استقبال کرتے اورکتابوں کی خریداری بارے انہیں مکمل رہنمائی فراہم کرتے۔
اردوبکس ورلڈ(پاکستان پویلین) پرخاص طورپریواے ای کے معروف پاکستانی بزنس مین سابق ممبرایگزیکٹوبورڈ ابوظہبی چیمبرآف کامرس وچئیرمین الابراہیمی کی بانی وطن وقائد ملت شیخ زاید مرحوم پرلکھی گئی کتاب "معمار وطن” کتاب میلہ کاوزٹ کرنے والے ہر ایک کی توجہ کامرکز بنی رہی۔کتاب کے مصنف جناب حاجی خان زمان سروربنفس نفیس وہاں اسٹال پرموجودرہے اوراسٹال کاوذت کرنے والے زائرین کو کتاب کے لکھے جانے بارے مکمل آگاہی فراہم  کرتے رہے ۔حاجی خان زمان سرور نےکئی وی آئی پی شخصیات جس میں قونصل جنرل پاکستان جناب حسین محمد،یواے ای کے مقامی محامی محمدسلمان ایڈووکیٹ ولیگل کنسلٹینسی،،خالدشہدور،محمدشعیب لحمادی،ڈاکٹرخالد،انجینئیرمحمدجاویدخان،ایڈووکیٹ عبدالوہاب،سیدسلیم سرور،فرازاحمدصدیقی اور دیگرمقامی وغیرمقامی شخصیات کو”معماروطن” کی کاپیاں تحفۃ پیش کیں۔یہ انکی بابازاید سے محبت اور یواے ای اورپاکستان کے لوگوں کوایک دوسرے کے مزیدقریب لانے کی ایک شاندار کوشش تھی
اس موقع پرنمائندہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے خان زمان سرور کا کہنا تھاکہ شیخ زاید نہ صرف متّحدہ عرب امارات کے معمار تھے بلکہ وہ ایک رحمدل،دوراندیش عظیم عالمی رہنما تھے جنہوں نے امتِ  مسلمہ اور بالخصوص پاکستان سے ہمیشہ بے پناہ محبت کاعملی طورپراظہارکیا۔ کتاب “معمارِ وطن” اسی محبت اور عقیدت کی علامت ہے، جو دو برادر ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا ذریعہ بنے گی
خان زمان سرورکاکہناہے کہ انہیں بانی متحد عرب امارات شیخ زاید بن سلطان النہیان (مرحوم مغفور)سے عقیدت کی حد تک لگاؤہے جب مرحوم یواے ای کے صدر تھے انہیں شیخ زاید سے ملاقات کا شرف بھی حاصل ہوا، اس ملاقات نے ان کی زندگی پرانمٹ نقوش مرتب کیئے جوانکی زندگی کا ایک یادگار لمحہ ہے۔شیخ زاید کی پرکشش شخصیت اور انکی گراں قدرخدمات سے متاثر ہو کر میں نے بابا زاید کی زندگی پر “معمارِ وطن” کے عنوان سے یہ کتاب  تصنیف کی، جو شیخ زاید کی سادگی، فراخ دلی کارنامے اور قیادت کے اوصاف کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
خان زمان نے کہاکہ وہ معمار وطن کتاب کواب امارات کے علاوہ پاکستان میں بھی متعارف کراناچاہتے ہیں انکی خواہش ہے امسال ماہ دسمبرمیں اسلام اباد میں متّحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ اسلام اباد کے باہمی تعاون سے شاندار تقریب رونمائی منعقد کی جائےجس میں مختلف ممالک کے سفارت کار، سماجی رہنما، اور ممتاز پاکستانی کمیونٹی  نمائندگان کوشرکت کی دعوت دی جائیگی اس تقریب کا مقصد دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو اجاگر کرنا اور شیخ زاید بن سلطان النہیان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔تاکہ پاکستان میں لوگوں اوربالخصوص نئی نسل کوبتایاجاسکے کہ شیخ زاید کتنی بڑی عظیم شخصیت تھے جنہوں نے ہمیشہ ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کاساتھ دیا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }