وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دیگر چیزوں کی طرح کرکٹ میں بھی تیزی سے جارحانہ جدت آتی جارہی ہے۔
ایک وقت تھا جب ٹیسٹ میچ 6 دن اور ون ڈے میچ 60 اوورز پر مشتمل ہوتا تھا، پہلے اس میں کمی آئی اور ٹیسٹ میچ 5 دن جبکہ ون ڈے میچ 50 اوورز تک محدود ہوگیا۔
اس کے بعد فروری 2005 میں پہلی مرتبہ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا اور اب کرکٹ ٹی ٹین فارمیٹ تک پہنچ چکی ہے تاہم اس فارمیٹ کو ابھی تک بین الاقوامی سطح پر نہیں اپنایا گیا۔
اب ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹین کرکٹ کو ’سکسٹی‘ کے نام سے ایک نئی طرز کے ساتھ متعارف کروایا جارہا ہے۔
New tournament, new rules. Here is The Universe Boss @henrygayle to take you through how THE 6IXTY takes the excitement to another level and you even closer to the action. #The6ixty #CricketsPowerGame #6ixtyCricket #CPL22 pic.twitter.com/zAED15rCH4
Advertisement
— @6ixtycricket (@6ixtycricket) June 22, 2022
یہ ٹورنامنٹ 24 سے 28 اگست تک سینٹ کٹس میں کھیلا جائے گا جس میں ہر ٹیم دس کے بجائے 6 وکٹس تک محدود ہوگی۔
ابتدائی دو اوورز پاور پلے ہوں گے اور اگر بیٹنگ ٹیم ان دو اوورز میں 2 چھکے لگا لیتی ہے تو وہ 3 سے 9 اوورز کے درمیان اپنی مرضی سے ایک اور اوور پاور پلے کے طور پہ استعمال کرسکے گی۔
پہلے 5 اوورز ایک سائیڈ سے کیے جائیں گے اس کے بعد اگلے 5 اوورز دوسری سائیڈ سےکیے جائیں گے، ہر اوور کے بعد سائیڈ نہیں بدلی جائے گی۔
اگر فیلڈنگ ٹیم مقررہ 45 منٹ میں اپنے 10 اوورز کروانے میں ناکام رہتی ہے تو آخری 6 گیندوں کے لیے اسے ایک فیلڈر سے محروم ہونا پڑے گا۔
اس کا ایک دلچسپ فیچر ’مسٹری فری ہٹ ‘ ہے جس کے لیے شائقین ایپ کے ذریعے ووٹ دے سکیں گے۔
A new-look T10 tournament is set to be played just before #CPL22 – The 6ixty!
What do you make of these new rules? pic.twitter.com/abhwzLj1YZ
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) June 22, 2022