سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان کپتان ڈاسن شناکا نے کہا کہ سری لنکا کی آسٹریلیا کے خلاف منگل کو سیریز جیتنا قوم کے لیے بہت ضروری تھی جو اپنے اب تک کے بدترین معاشی بحران کا مقابلہ کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شناکا نے میچ جیتنے کے بعد کہا کہصرف میرے لیے ہی نہیں، میری ٹیم کے ساتھیوں، سری لنکا کرکٹ، پورے ملک کو، اس وقت اس کی بہت ضرورت ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز کھیلے گئے آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں میزبان ٹیم نے آسٹریلیا کو 4 ر نز سے شکست دی۔
اسلنکا کی شاندار سینچری کی بدولت سری لنکا میچ جیتنے میں کامیاب ہوا۔
سری لنکا کو 5 میچوں کی سیریز میں 1-3 برتری حاصل ہو گئی ہے تاہم دونوں ٹیموں کے درمیا ن سیریز کا آخری میچ 24 جون کو کھیلا جائے گا۔
Advertisement