مقبوضہ کشمیر؛ من گھڑت الزام میں دو ممتاز علماء گرفتار
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں دو ممتاز علماء کو من گھڑت الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں دو ممتاز علماء کو من گھڑت الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
عبدالحمید لون کے مطابق بھارتی قابض افواج نے دونوں رہنماؤں کو جنوبی کشمیر کی مساجد سے جمعہ کا خطبہ دینے کے بعد گرفتار کیا ہے۔
حریت رہنما کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کو گرفتاری کے فوراً بعد سری نگر سے جموں منتقل کیا گیا ہے، مولانا عبد الرشید داؤدی اور مولانا مشتاق احمد ویری کو جنوبی کشمیر کے علاقے اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے۔
عبدالحمید لون نے مزید کہا کہ دونوں رہنماؤں کو ظالمانہ قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، دونوں رہنماؤں کے گھر والوں نے کہا ہے کہ ابھی تک ہم کو لگائے گئے الزامات سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔
Advertisement