انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 23 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ اضافی اسٹینڈ کے ٹکٹ بھی چند منٹوں بعد ہی فروخت ہوگئے ہیں جب کہ آسٹریلیا میں ہونے والے کھیلوں کے سب سے بڑی ایونٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 5 لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔
Advertisement
آئی سی سی کے مطابق مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہر عمر کے افراد کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے جب کہ 5 لاکھ سے زائد شائقین پہلے ہی ایک ماہ کے اندر ٹکٹ خرید چکے ہیں۔
آئی سی سی کا کہنا تھا کہ 82 ممالک کے شائقین نے بہترین کھلاڑیوں کو کھیلتا ہوا دیکھنے کے لیے یہ ٹکٹ خریدے ہیں۔
واضح رہے کہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں ہونے جارہا ہے جو 13 نومبر تک جاری رہے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلہ 23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ پاکستان ٹیم 27 اکتوبر کو گروپ بی کی فاتح ٹیم سے کھیلے گی جب کہ تیسرا میچ 30 اکتوبر کو گروپ اے کی رنر اپ ٹیم سے ہوگا۔
چوتھا میچ 3 نومبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا جب کہ گروپ میچز کا پانچواں اور آخری میچ 6 نومبر کو بنگلادیش کے خلاف ہوگا۔
Advertisement