لبنان کے لیے نامزدپاکستانی سفیر سلمان اطہرکی صدرپاکستان سے ملاقات

185
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے لبنان میں پاکستان کے نامزد سفیر سلمان اطہر کی ملاقات۔
اسلام آباد(اردوویکلی):: لبنان کے لیئے نامزدپاکستانی سفیرسلمان اطہرنے ایوان صدراسلام آباد میں صدرپاکستان  ڈاکٹرعارف محمود علوی سے ملاقات کی۔صدرعارف علوی نے سلمان اطہرکی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کااظہارکیا۔یادرہے لبنان میں نامزدہونے والے پاکستانی سفیرسلمان اطہرایک ذہین اور تجربہ کار آفیسرہیں وہ سفارتی امورکاکافی تجربہ رکھتے ہیں اورنئی تعنیاتی سے قبل متحدہ عرب امارات ،عمان کے علوہ وزارت خارجہ پاکستان میں کئی اہم عہدوں پرکام کرچکے ہیں ۔متحدہ عرب امارات اورعمان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات حاجی خان زمان سرور،چوہدری محمدزمان ریحانیہ،چوہدری محمدصدیق،چوہدری محمدانور،چوہدری الطاف حسین ،چوہدری نواز رشیدریحانیہ،رحمت اللہ چوہدری ،ملک محمدشہناز ماہل ،سہیل خاور،مظہراقبال چوہدری،چوہدری افتخاراحمد،حاجی محمدیسین ،ملک ریاض حسین ،محمد اکبرخان سابق سفیراحسان اللہ خان،میاں امجدجاوید،حاجی دراز خان نے سلمان اطہرکی بطورسفیرلبنان میں تعنیاتی پرخوشی کااظہارکیااوران کی مزیدترقی وکامیابی کے لیے نیک خواہشات کااظہارکیا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }