روس یوکرینی اہداف پر سائبر حملوں کے لیے نیا طریقہ استعمال کررہا ہے، یوکرین

66

یوکرین نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ہیک کی گئی ورڈ پریس سائٹس کی مدد سے یوکرائن پر ڈینیئل آف سروسز سائبر حملے کر رہا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ بلیپنگ کمپیوٹر میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نےوارننگ جاری کی ہے کہ یوکرینی ہدف پر ڈسٹری بیوٹڈ ڈینیئل آف سروسزحملے کیے جا رہے ہیں۔

ان حملوں میں ہیک کی گئی ورڈ پریس ویب سائٹس کو استعمال کیا جارہا ہے جو انٹرنیٹ سرورز کے لیے نقصان دہ جاوا اسکرپٹ کوڈ پر مشتمل ہیں۔

یہ  بھی پڑھیں: روس کا یوکرین میں اسٹارلنک نیٹ ورک پر حملہ!

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپیوٹر وائرس پر مشتمل اس اسکرپٹ کو ورڈ پریس ویب سائٹ کی مرکزی فائلوں کے  HTML اسٹرکچر میں انجیکٹ کیا جاتا ہے، جب کہ اسے چھپانے کے لیے بیس 64 انکرپشن کے ساتھ انکوڈڈ کیا جاتا ہے۔

تاہم جیسے ہی کوئی فرد مذکورہ ویب سائٹ کو وزٹ کرتا ہے تو اس وائرس کے زیر اثر ٹارگیٹ ویب سائٹ ایڈ ریس (یو آر ایل) کے خلاف بڑی تعداد میں ریکویسٹ تخلیق کرنے کے لیے اضافی کمپیوٹنگ پاوراستعمال ہوتی ہے۔

جس کے نتیجے میں یوکرین سے تعلق رکھنے والی ویب سائٹس سرورز پر بہت زیادہ ٹریفک کا بہاؤ ہے۔

انکرپشن کیا ہے؟

انکرپشن دو طرفہ کمیونیکیشن کا ایسا نظام ہے جہاں ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ کرنے والے افراد ہی اس پیغام کو دیکھ، سن اور پڑھ سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر آپ کا ڈیٹا ایک تالے (لاک) کے ساتھ محفوظ ہے اور پیغام وصول کرنے والے فرد کے پاس ہی اس پیغام کو پڑھنے کی خصوصی چابی (کی) ہے، لہذا مذکورہ فرد/افراد کے علاوہ کوئی دوسرا اس پیغا م کو نہیں پڑھ سکتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }