آسٹریلوی ایئر لائن قنطاس نے دنیا کی طویل ترین نان اسٹاپ پروازوں کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی قومی ایئر لائن قنطاس نے اعلان کیا ہے کہ 2025 سے لندن اور سڈنی کے درمیان نان سٹاپ پروازیں چلائی جائیں گی۔
لندن اور سڈنی کے درمیان 16 ہزار کلومیٹر سے زائد کا فاصلہ ہے جو 19 گھنٹوں میں طے ہوگا، یہ دنیا کی طویل ترین نان سٹاپ کمرشل پروازیں ہوں گی۔
لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے درمیان سب سے چھوٹا راستہ تقریبا 16 ہزار 800 کلومیٹر ہے۔
لندن اور سڈنی کے درمیان 16 ہزار کلومیٹرکا فاصلہ دنیا کے موجودہ طویل ترین راستے سے بھی 1600 کلومیٹر زیادہ ہے۔
موجودہ وقت میں دنیا کا طویل ترین کمرشل راستہ سنگاپور سے نیویارک کا ہے۔
آسٹریلوی ایئر لائن اس حوالے سے ایک درجن ایئربس اے 350-1000 خصوصی جیٹ طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔