– بول نیوز

92

کرکٹ کی تاریخ میں کئی ایسے بولرز آئے جنہوں نے اپنے کیرئیر کے آغاز سے ہی دنیا میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔

تفصیلات کے مطابق ان بولرز کا ذکر کریں گے جنہوں نے 20 سال کی عمر سے پہلے پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔

پہلے نمببر پر افغانستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر راشد خان ہیں جنہوں نے 20 سال کی عمر سے پہلے 79 وکٹیں اپنے نام کیں یہی وجہ ہے کہ کرکٹ کی مختلف لیگ میں راشد خان کو لیا جاتا ہے۔

دوسرےنمبر پر  نپال کے لیگ اسپنر  سندیپ لمیشانےہیں جنہوں نے کم عمری میں 47 شکار کیے۔

ان کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان ہیں جنہوں نے 20 سال کی عمر سے پہلے پہلے  44 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }