کرکٹ کی تاریخ میں کئی ایسے بولرز آئے جنہوں نے اپنے کیرئیر کے آغاز سے ہی دنیا میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔
تفصیلات کے مطابق ان بولرز کا ذکر کریں گے جنہوں نے 20 سال کی عمر سے پہلے پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔
پہلے نمببر پر افغانستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر راشد خان ہیں جنہوں نے 20 سال کی عمر سے پہلے 79 وکٹیں اپنے نام کیں یہی وجہ ہے کہ کرکٹ کی مختلف لیگ میں راشد خان کو لیا جاتا ہے۔
Teenage leg-spinners breaking records 🦵🦿🦵
🇦🇫’s Rashid Khan has taken the most number of wickets (79) in T20Is before turning 2⃣0⃣ 🥇
Advertisement
Sandeep Lamichhane, with 47 scalps, is sandwiched between Rashid and Shadab Khan who has 44 wickets to his name #CricketTwitter pic.twitter.com/7K1VsQbo1X
— CricWick (@CricWick) May 17, 2022
دوسرےنمبر پر نپال کے لیگ اسپنر سندیپ لمیشانےہیں جنہوں نے کم عمری میں 47 شکار کیے۔
ان کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان ہیں جنہوں نے 20 سال کی عمر سے پہلے پہلے 44 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔