گراس روٹ لیول پر کرکٹ کا نیا نظام متعارف کرانے پر اتفاق

107

کرکٹ ایسوسی ایشنز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے نئے ڈھانچے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

نچلی سطح پر کرکٹ کے فروغ کے لئے انڈر19 اور سینئر ڈویژنل ٹورنامنٹ منعقد کئے جائیں گے جو سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن اور کرکٹ ایسوسی ایشن کی سطح پر منعقد کئے جائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق ڈویژنل ٹورنامنٹس نئے آنے والے کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع فراہم کریں گے اور فرسٹ کلاس اور سیکنڈ الیون میں جدوجہد کرنے والے کھلاڑیوں کو فارم دوبارہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔

ہر کرکٹ ایسوسی ایشن کے چار ڈویژنل سائیڈ ہوں گے۔ سینئر ڈویژنل ٹیمیں تین روزہ ڈبل راؤنڈ رابن ٹورنامنٹس میں حصہ لیں گی اور انڈر 19 ٹیمیں ایک روزہ ٹورنامنٹ کھیلیں گی۔

میڈیا کے مطابق تین درجوں پر مبنی کلب کرکٹ کا ڈھانچہ متعارف کرایا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کرکٹ گراس روٹ پر ترقی کرتی رہے.

اور اعلیٰ سطح تک گریجویٹ ہونے کے خواہشمند کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع ملیں۔

Advertisement

گزشتہ سیزن میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کلبوں کو پروموشن اور ریلیگیشن سسٹم کے ساتھ تین ڈویژنوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ کلب سمر اور ونٹر لیگز میں کم از کم سات میچ کھیلیں گے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ ہم نے تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے چیف ایگزیکٹوز کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا.

ندیم خان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ ہم ایک راستے اور نچلی سطح کے ڈھانچے پر اتفاق رائے تک پہنچنے میں کامیاب رہے ہیں جو ہماری کرکٹ کو مزید مضبوط کرے گا۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے کہا کہ ہمارا وژن ہے کہ اوپن ٹرائلز کے نظام کو ختم کیا جائے کیونکہ کوئی بھی کھلاڑی چند گیندوں یا اوورز کے دوران اپنی اسناد قائم نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کھلاڑی کی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے اور انہیں مہارت اور فٹنس کے لحاظ سے خود کو بہتر بنانے کے لیے مطلوبہ وسائل فراہم کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہمارے پاس کھیل کے ہر سطح پر ایک مناسب ڈھانچہ ہو۔

ندیم خان نے چیف ایگزیکٹوز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں دو دن تک کرکٹ کے فروغ کے لئے ہونے والی ان مباحثوں کے لیے اپنا وقت نکالا.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }