کوربن بوش  کولٹڑ نائل کی جگہ راجستھان رائلز میں شامل

86

انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل ) کی فرنچائز راجستھان رائلز میں زخمی ناتھن کولٹر نائل کے متبادل کے طور پر جنوبی افریقی آل راؤنڈر کوربن بوش کو شامل کیا گیا ہے۔

تفصٰلات کے مطابق آئی پی ایل کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کولٹر نائل مارچ میں کالف کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور وہ باقی (ٹی ٹوئنٹی) ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

27 سالہ بوش، جو کہ  راجھستان رائلز اسکواڈ کا ایک نیٹ باؤلر کے طور پر حصہ تھے، نے 2014 میں مختصر فارمیٹ میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے اب تک صرف 30  ٹی ٹوئنٹی  میچز کھیلے ہیں۔

راجھستان رائلز، جنہوں نے 2008 میں آسٹریلوی لیجنڈ شین وارن کی قیادت میں آئی پی ایل ٹورنامنٹ کا افتتاحی ایڈیشن جیتا تھا، فی الحال 12 گیمز میں 14 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }