پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے بھارتی اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو منتخب کرنے پر سلیکٹرز کی حمایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے جاری ایڈیشن نے جہاں ویرات کوہلی اور روہت شرما جیسے کچھ مشہور ستاروں کو دیکھا ہے وہیں عمران ملک، تلک ورما، اور آیوش بدونی سمیت کئی نوجوانوں نے کچھ متاثر کن پرفارمنس پیش کی ہے۔
روہت شرما، لیگ کی تاریخ میں پہلی بار، اس سیزن میں ایک بھی نصف سنچری نہیں بنا سکے اگرچہ ویرات کوہلی کے نام دو نصف سنچریاں ہیں، لیکن پورے ٹورنامنٹ میں ان کی فارم ان کی فرنچائز کے لیے ایک بڑی تشویش کا باعث رہی ہے۔
ویرات کوہلی اورروہت شرما کے علاوہ لیگ کے سب سے مہنگے کھلاڑی ایشان کشن بھی ناقدین کے راڈار میں ہیں کیونکہ وہ ایسی پرفارمنس نہیں دے سکے جتنی سب نے توقع کی تھی تھی۔
ایشان کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اگرچہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ان کی شمولیت تشویشناک ہے تاہم پاکستان کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف کی رائے کچھ مختلف ہے۔
Advertisement
راشد لطیف نے کہا کہ آئی پی ایل کے ایک سیزن سے کوئی فرق نہیں پڑتا ایشان کشن ایک قدر اور افادیت والا کھلاڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب کوئی کھلاڑی 15 کروڑ روپے میں جاتا ہے تو تمام فرنچائزز اس کے پیچھے لگ جاتی ہیں، آپ اس کی قیمت کا حساب لگائیں۔
سابق وکٹ کیپر نے کہا کہ آئی پی ایل میں رنز بنانے کا طریقہ الگ ہے، یہاں تک کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی نے بھی رنز نہیں بنائے، ایشان کشن کو یقیناً ایک موقع ملا ہے، جس کی وجہ سے وہ اتنی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے جیسا کہ وہ کرنا چاہتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑی وجہ تھی جس کی وجہ سے ممبئی انڈینز نے اس سیزن میں جدوجہد کی۔