افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پاکستان کے سابق فاسٹ فاسٹ عمر گل کو افغانستان کا باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمر گل جنہوں نے پہلے یو اے ای میں اپنے کیمپ میں افغانستان کے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کیا تھا، اپنے دورہ زمبابوے میں ٹیم میں شامل ہوں گے جہاں وہ تین ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے۔
پریس ریلیز کے مطابق عمر گل کو کیمپ میں ان کی تاثیر کو دیکھتے ہوئے مقرر کیا گیا جو گزشتہ ماہ منعقد ہوا تھا۔
ANNOUNCEMENT
Former Pakistan right-arm fast bowler @mdk_gul has been named as the new bowling coach of our national man’s cricket team. He will step up into the role ahead of the upcoming limited-overs away series against @ZimCricketv.
Advertisement
: https://t.co/xEAIsY4rZF pic.twitter.com/FZ1J4at3gx
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) May 25, 2022
عمر گل نے ایک ٹویٹ میں اپنی تقرری پر کہا کہ لڑکوں کے اس پرجوش اور محنتی گروپ کے ساتھ ایک بار پھر، انشاء اللہ طویل عرصے تک کام کرنے کامنتظر ہوں۔
Looking forward to working with this energetic and hardworking group of boys once again, this time for longer inshaAllah. https://t.co/ZAdCvJhA1N
— Umar Gul (@mdk_gul) May 25, 2022
عمر گل ریورس سوئنگ کے اپنے کارناموں کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے 237 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جہاں انہوں نے 427 وکٹیں حاصل کیں۔
افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم آج دوپہر زمبابوے کے لیے روانہ ہو گئی ہے، جہاں وہ ہرارے میں 4 سے 14 جون تک میزبان ٹیم کے خلاف تین آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی ۔