ایشیا کپ 2022 آج سے شروع ہورہا ہے اور پہلا میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہو گا۔
ایشیا کپ میں اب تک سری لنکن ٹیم 54 میچ کھیل چکی ہے جس میں 35 میچ میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ افغانی ٹیم نے 12 میچوں میں سے صرف 5 میچ جیتی ہے۔
ایشیا کپ کا دوسرا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کل 28 اگست کو ہوگا۔
Advertisement