ایشیا کپ 2022 : حسن علی کل اسکواڈ کو جوائن کریں گے

128

حسن علی آج  فلائٹ نہ ملنے کی وجہ سے  کل اسکواڈ جوائن کریںگے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے  فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کی جگہ  حسن علی کو فوری دبئی بلوالیا گیا ہے، حسن علی کل صبح چھ بجے کی فلائٹ سے دبئی پہنچیں گے۔

محمد وسیم کو پریکٹس سیشن کے دوران کمر میں تکلیف محسوس ہونے پر گزشتہ روز دبئی میں ان کا ایم آر آئی اسکین کروایا گیا تھا۔

ایم آر آئی اسکین رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد  پی سی بی میڈیکل پینل نے انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2017 کے بہترین بولر حسن  علی کو  ان کے متبادل کے طور پر قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

Advertisement

پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف ٹاکرے کے لیے پاکستان کی فائنل الیون کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

پلیئنگ الیون میں شامل کھلاڑیوں کو گزشتہ روز ٹریننگ سیشن میں ترجیح دی گئی، اس کے علاوہ پاکستان کا اپنے فاسٹ بولرز کو آج آرام کروانے کا امکان ہے جبکہ آپشنل ٹریننگ سیشن میں چند بیٹرز ہی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ حسن علی کو محمد وسیم جونیئر کے ایشیا کپ سے باہر ہونے پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں، شاہین کی جگہ محمد حسنین کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ میں دبئی اسٹیڈیم میں آج شام 7 بجے افتتاحی میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل ہو گا۔

یہ بھی یاد رہے کہ کپتان بابر اعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما آج پریس کانفرنس کرینگے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }