قومی کرکٹر عثمان قادر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

149

لیجنڈری لیگ اسپنر مرحوم عبدالقادر کے بیٹے اور قومی کرکٹر عثمان قادر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر انہوں نے بیٹی کو گود میں لیے اپنی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ ’ اللہ نے ہمیں اپنی تیسری رحمت سے نوازا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ الحمد للہ اب میرے پاس میری ملکہ کے ہمراہ تین شہزادیاں  بھی ہیں‘۔

عثمان قادر نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

ان کے مداحوں اور دوستوں کی جانب سے انہیں اور ان کی اہلیہ کو مبارکباد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }