مرسیڈیز کاروں میں بریک نظام گڑبڑ، برسوں بعد لاکھوں کاریں واپس منگوانے کا اعلان

58

پُرتعیش گاڑیاں بنانے والے جرمن گروپ مرسیڈیز بینز نے اعلان کیا ہے کہ وہ تکینکی خرابی کے باعث صارفین کے زیر استعمال برسوں پرانی لاکھوں گاڑیاں واپس منگوا رہا ہے۔

جرمن میڈیا نے فیڈرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ایک بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ جو گاڑیاں مرسیڈیز بینز نے منگوائی ہیں وہ 2004ء اور 2015ء کے درمیان تیار کی گئی تھیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مرسیڈیز بینز کمپنی بریک نظام میں خرابی کے باعث دنیا بھر سے تقریباً 10 لاکھ پرانی گاڑیاں واپس منگوا رہی ہے۔ جرمنی کی فیڈرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں موجود 70 ہزار گاڑیوں سمیت دنیا بھر سے 9 لاکھ 93 ہزار 407 گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں۔

Advertisement

مرسڈیز بینز نے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر گاڑیوں کو مرمت کے لیے واپس منگوا رہی ہے اور کمپنی متاثرہ گاڑیوں کے مالکان سے رابطے بھی کر رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق جن گاڑیوں کو واپس منگوایا جا رہا ہے ان کے معائنے کے بعد جہاں ضرورت ہوگی ان کے پرزوں کو تبدیل کیا جائے گا۔

تاہم مرسیڈیز بینز کمپنی نے اپنے صارفین سے درخواست کی ہے کہ جب تک گاڑیوں کا معائنہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک وہ اپنی گاڑیاں چلانے سے اجتناب برتیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }