اسکاٹ لینڈ نے برطانیہ سے آزادی کے ریفرنڈم کا شیڈول جاری کر دیا

42

اسکاٹ لینڈ میں حکومت نے برطانیہ سے آزادی کے ریفرنڈم کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

اسکاٹش وزیراعظم نکولا اسٹرجن اسکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے علیحدگی کے حوالے سے پارلیمنٹ میں ایک نئے ریفرنڈم کے لیے اپنا روڈ میپ پیش کرنے جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ برطانوی حکومت اس ریفرنڈم کے خلاف پہلے ہی نامنظوری کا اعلان کر چکی ہے۔

اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) کی سربراہ اور وزیراعظم نکولا اسٹرجن اگلے برس یعنی اکتوبر 2023ء (موسم خزاں) میں ایک ریفرنڈم کروانا چاہتی ہیں جس میں ملک کے تقریباً 5.5 ملین باشندے برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے یا برطانیہ کے ساتھ رہنے کے لیے اپنی رائے دیں گے۔

Advertisement

اسکاٹش وزیراعظم نکولا اسٹرجن بریگزٹ (برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی) کے بعد اسکاٹ لینڈ کو ایک آزاد ملک کے طور پر یورپی یونین میں دوبارہ شامل کرانا چاہتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }